گلوکار عارف لوہار کاکرکٹ کے تاریخی گراونڈایم سی جی کا دورہ 

گلوکار عارف لوہار کاکرکٹ کے تاریخی گراونڈایم سی جی کا دورہ 
کیپشن: Singer Arif Lohar Visits Cricket's Historic Ground CG

لاہور:پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں کرکٹ کے تاریخی گراونڈ کا دورہ کیا۔
گلوکار عارف لوہار نے میلبرن کرکٹ گراونڈ کا دورہ کیا ، ایم سی جی ٹور گائیڈ نے انہیں گراونڈ کی تاریخ اور خصوصیات بتائیں ، عارف لوہار نے ایم سی جی کے ڈریسنگ رومز کا بھی وزٹ کیا ، عارف لوہار کو ورلڈ کپ 1992 کے فائنل کے بارے میں ٹور گائیڈ نے بتایا ۔
ٹور گائیڈ نے شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کے آخری مرتبہ کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بارے میں بھی بتایا ،پاکستان ٹیم ایم سی جی میں رواں برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ کھیلے گی ۔
 ٹور گائیڈ عارف خان تاریخی گراونڈ ایم سی جی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے ، گلوکار عارف لوہار ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔