سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی 
کیپشن: Big drop in gold price

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2498 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

گزشتہ روز  مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا۔
 سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا تھا ،10گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار51روپے پر مستحکم رہا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 2503 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم تھی۔