آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی میں سبسڈی دینے سے روک دیا

آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی میں سبسڈی دینے سے روک دیا
کیپشن: IMF stopped provincial governments from subsidizing electricity

ایک نیوز: بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کے معاملے پرآئی ایم ایف کا جواب آگیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نےبجلی کے بلوں پرسبسڈی دینےسے اتفاق نہیں کیا، آئی ایم کاموقف ہےمرکزی،صوبائی حکومتیں بجلی بلوں پرسبسڈی دینے کی مجاز نہیں ہیں، آئی ایم ایف نےپنجاب کیطرف سےبجلی بلوں پرسبسڈی دینے پر اعتراض اٹھادیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کےمطابق بجلی بلوں پرسبسڈی سے قرض پروگرام کی منظوری خطرےمیں پڑسکتی ہے،ذرائع وزارت خزانہ نےخط پرصوبائی حکومتوں کوبجلی بلوں پرسبسڈی نا دینے کی ہدایات دےدیں ہیں۔
آئی ایم ایف کےمطابق ترقیاتی پروگرام کے لئےمختص فنڈزکوبجلی بلوں پر سبسڈی کیلئے مختص نہیں کیا جا سکتا، آئی ایم ایف کے مطابق ستمبر تک سبسڈی واپس لی جائے۔