پاکستان کو بدترین شکست ،بنگلہ دیش کا ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

Sep 03, 2024 | 14:41 PM

ایک نیوز: پاکستان میں کرکٹ کازوال شروع ہو گیا، قومی ٹیم بنگلہ دیش سے دونوں ٹیسٹ میچ ہارگئی ۔

بنگلہ دیش نے 2 میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دی، ٹیم پاکستان کوبنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخ کی بدترین کلین سویپ کا سامنا ہوا ہے،قومی ٹیم دنیائے کر کٹ میں مذاق بن گئی۔    
پاکستان اپنے گھر میں تاریخی وائٹ واش ہو گیا، پاکستان کے بڑے بڑے نام ہوم گراؤنڈ پر ناکام ہو گئے، بابر اعظم،شان مسعود اور عبداللہ شفیق سمیت سب فیلہوئے، دوسرے ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کا ٹاپ اور مڈل آرڈر سنبھل ہی نہ سکا۔

 بنگلا دیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔
  پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگزنہ کھیل سکا، دوسری اننگز میں قومی ٹیم صرف 172رنز پر سمٹ گئی تھی، قومی ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی گرتی رہیں۔
 تجربات اور ناقص کارکردگی نے قومی کرکٹ ٹیم کابراحال کردیا، قومی کرکٹ ٹیم کی اہمیت کم ہونا شروع ہو گئی ،شائقین کرکٹ بھی قومی کھلاڑیوں سے مایوس دیکھائی دینے لگے۔

یاد رہے کہ اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔

اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں