ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔
پاکستان، یورپ اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو طے کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید جنید اخلاق کی بطور چیئرمین بورڈ مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ، وفاقی کابینہ نے ورچوئل یونیورسٹی کے لئے اسلام آباد میں زمین کی خریداری بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گوادر اور ترکمان باشی بندر گاہوں کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ کی پاکستان میں مذہبی رواداری سے متعلق سٹریٹجی 2024 کی منظوری دی گئی ، وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی بھی منظوری دی۔