ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائینگے:پی سی بی

 ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائینگے:پی سی بی
کیپشن: At the end of the Test series, foreign coaches will leave for Australia: PCB

ایک نیوز: ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے ، ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کل روانگی شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کو چ ٹم نیلسن بھی آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے ،دونوں کوچز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ سے قبل واپس آئیں گے ، پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، ٹیسٹ سیریز کے لیے کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
 فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن پاکستان میں رہیں گے ، کلف ڈیکن اور سائمن ڈریکس قومی ٹیسٹ سکواڈ اور دیگر انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیں گے ، فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ چیمپئینز ون ڈے کپ سے قبل مکمل کیا جائے گا، وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چیمپئینز ون ڈے کپ کے دوران موجود ہوں گے۔
  گیری کرسٹن ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد ساوتھ افریقہ چلے گئے تھے ، گیری کرسٹن جولائی میں لاہور آئے تھے اور اپنا فیڈ بیک دیا تھا ، چیمپئینز ون ڈے کپ کے دوران گیری کرسٹن کھلاڑیوں کو مانیٹر کریں گے۔
 وائٹ بال ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نومبر میں آسٹریلیا میں سیریز ہے، گیری کرسٹن مینٹورز کے ساتھ مل کر مستقبل کے لیے ٹیم کو تیار کریں گے ۔