ایک نیوز: ملتان میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ 3روز کے دوران قیمت میں20روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے،250 روپے فی کلوفروخت ہونےوالی گیس 270 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
3روز قبل حکومت کی جانب سے 6 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ،سرکاری ریٹ 243 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا مگرملتان میں شہری 270 روپے فی کلو ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی قیمت بڑھنے سے مزید مشکل ہوگئی ہے، حکومت ہمارے حال پر رحم کرے اور قیمتیں کم کرے ۔