کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں73پوائنٹس کا اضافہ 

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں73پوائنٹس کا اضافہ 
کیپشن: At the close of business, Pakistan Stock Exchange increased by 73 points

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔