ایک نیوز: سبزیوں کی قیمتوں میں گزشتہ2روز میں واضع کمی نظر آئی ہے۔
لاہور کی مارکیٹ میں پیاز کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 110 سے کم ہو کر 100 ہوئی، آلو کی قیمت میں 3 روپے کی کمی، 88 سے کم ہو کر 85 ہوئی، ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 110 سے کم ہو کر 100 روپے ہوئی ہے۔
چائنہ گاجر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 90 سے 80 ہوئی، لہسن دیسی کی قیمت 385 روپے برقرار، لہسن ہارنی کی قیمت 410 روپے برقرار ، چائنہ لہسن کی قیمت 510 روپے برقرار، ،تھائی ادرک کی قیمت 585 روپے برقرار، ادرک چائنہ کی قیمت 510 روپے مستحکم ہے۔
پھول گوبھی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 120 سے کم ہو کر سے 110 روپے ہو گئی ، بھنڈی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 105 سے کم ہو کر 100 روپے ہوئی ، شلجم کی قیمت 130 روپے، کریلا کی قیمت 130، ٹینڈے کی قیمت 180 اور اروی کی قیمت 160 روپے برقرار ، مٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 350 سے کم ہو کر 340 ہوئی۔
پالک کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 65 سے کم ہو کر 60 روپے ہوئی ، شملہ مرچ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 170 سے کم ہو کر 175 ہوئی ، لوکی بوتل کی قیمت 70 روپے برقرارہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے، شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔