امریکی شہرشکاگومیں فائرنگ سے4افرادہلاک 

امریکی شہرشکاگومیں فائرنگ سے4افرادہلاک 
کیپشن: 4 people were killed in a shooting in the American city of Chicago

ایک نیوز: امریکی شہرشکاگومیں فائرنگ سے4افرادہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے فاریسٹ پارک ٹرین سٹیشن پراندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افرادموقع پردم توڑگئے جبکہ چوتھا شدیدزخمی شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 25سالہ حملہ آورنکولس اورٹز کوگرفتارکرلیا،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔