بھارتی فضائیہ کاجنگی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا

 بھارتی فضائیہ کاجنگی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا
کیپشن: Indian Air Force fighter plane crashed, pilot survived

ایک نیوز: بھارتی فضائیہ کاجنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاجبکہ پائلٹ محفوظ رہا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 راجھستان کے بار میر سیکٹر میں دوران تربیت گر کر تباہ ہوا ۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ راجستھان کے بار میر سیکٹر میں پیش آیا ، طیارہ حادثہ میں پائلٹ محفوظ رہا ، بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی مشن کیلئے مختص مگ 29 طیارے کو ریاست راجستھان کے بار میر سیکٹر میں حادثہ پیش آیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طیارہ زمین پر گرنے سے قبل پائلٹ نے خود کو باحفاظت نکال لیا تھا۔
طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی، آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اور امدادی کاموں کے لیے ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اسے تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔