ویب ڈیسک: گوگل نے بیک وقت 3 ایپس یا گیمز انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن پلے سٹور کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔
برسوں تک اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد پلے سٹور میں ایک وقت میں صرف ایک ایپ یا گیم انسٹال یا اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔
پھر رواں سال اپریل میں گوگل نے بیک وقت 2 ایپس کو انسٹال کرنے کا آپشن متعارف کرایا اور اب اچھی خبر یہ ہے کہ صارفین بیک وقت 3 ایپس انسٹال کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ کے موبائل فون میں 3 یا اس سے زیادہ ایپس کی اب ڈیٹس پینڈنگ ہیں اور آپ اپ ڈیٹ آل پر کلک کرتے ہیں تو پلے سٹور بیک وقت 3 ایپس اپ ڈیٹ کردے گا۔
اس نئے فیچر سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی۔
گوگل نے اس اپ ڈیٹ کا فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن اس نئے فیچر کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پلے سٹور کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کریں ، اگر پھر بھی یہ فیچر نظر نہیں آتا تو کچھ انتظار کرلیں کیونکہ گوگل کی جانب سے زیادہ تر نئے فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں۔