لینجڈ اداکار توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف

لینجڈ اداکار توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف
کیپشن: Legendary actor Tauqeer Nasir's revelation of rejecting Saba Qamar in the audition

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار توقیر ناصر  کی  جانب سے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں ہی مسترد کرنے کا انکشاف  سامنے آیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار توقیر ناصر نے نجی ٹی وی کے  ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی دلچسپ پہلوؤں  پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ صبا قمر کے انڈسٹری میں ابتدائی دنوں کا احوال بھی بتا ڈالا۔

توقیر ناصر نے ماضی کے ڈرامہ سیریل ’’تھکن ‘‘کی شریک اداکارہ صبا قمر کے آڈیشن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ صبا قمر ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں لیکن میں نے قبل ازیں ان کو آڈیشن میں مسترد کردیا تھا۔ 

اداکار نے بتایا کہ صبا قمر ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن جب اپنی پروڈکشن کیلئے میں نے صبا کا آڈیشن لیا تو انہیں اپنے کام سے مخلص نہیں پایا تو ڈرامے کیلئے انکا انتخاب کرنے سے انکار کردیا۔

توقیر ناصر نے بتایا کہ صبا قمر کو ڈائیلاگز بولنے میں مہارت نہیں تھی وہ بہت جلدی میں لائن پڑھ کر نکل پڑیں جس کا  اداکارہ نے خود اعتراف کرلیا کہ وہ جلدی میں تھیں۔

لینجڈ اداکار کا کہنا تھا میں اپنی پروڈکشن کیلئے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش میں تھا جس کیلئے میں نے فنکاروں کے انتخاب سے قبل انہیں مکمل ٹریننگ بھی تھی لیکن صبا قمر میرے معیار پر پورا نہ اتریں۔