امریکہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صوتحال

Sep 03, 2023 | 22:17 PM

ایک نیوز:امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ سے جاری بارشوں کے باعث لاس ویگاس کی پٹی کے 4000 سے زائد رہائشی بجلی سے محروم ہیں۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث 700 پروازیں معطل اور 100 سے زائد منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شہر میں حالیہ بارشوں نے گزشتہ 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں