تباہ ہونے والے روسی مشن نے چاند پر گڑھا چھوڑ دیا

Sep 03, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز:  روس کے ناکام Luna-25 مشن نے ممکنہ طور پر چاند پر 10 میٹر چوڑا گڑھا چھوڑ دیا۔

امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ( ناسا ) کی طرف سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق روس کے ناکام ہونے والے چاند مشن Luna-25 نے ممکنہ طور پر چاند کی سطح پر 10 میٹر چوڑا گڑھا چھوڑ دیا ہے۔

ناسا کے لونر ریکنسنس آربیٹر ( ایل آر او ) کے خلائی جہاز نے چاند کی سطح پر ایک نئے گڑھے کی تصویر کشی کی جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ ممکنہ طور پر روس کے لونا 25 مشن کی وجہ سے پڑا ہے۔

 خیال رہے کہ Luna-25 47 سالوں میں روس کا پہلا چاند مشن 19 اگست کو اس وقت ناکام ہو گیا جب یہ قابو سے باہر ہو کر چاند کی سطح سے ٹکرا گیا تھا۔

حادثے کے بعد ماسکو نے کہا تھا کہ Luna-25 کرافٹ کے نقصان کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی بین ڈپارٹمنٹل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں