بارشوں  سےایشیا کپ متاثر ہونےکا خدشہ، وینیو تبدیلی پر غور  

بارشوں  سےایشیا کپ متاثر ہونےکا خدشہ، وینیو تبدیلی پر غور  
کیپشن: Asia Cup likely to be affected by rains, consideration of venue change

ایک نیوز: پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہونے پرایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے بارشیں ہو رہی ہیں،  یہیں پر ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز اور فائنل کھیلا جانا ہے۔

سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، بارش کے باعث گزشتہ روز  پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبو میں شدید بارشوں اور خراب موسم کے باعث کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور  یہاں ہونے والے میچز دمبولا منتقل کیے جاسکتے ہیں جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہیں۔ اے سی سی نے اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اے سی سی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کریے گی۔

دوسری جانب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔