راولپنڈی، والد پر تشدد اور بدتمیزی کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار  

راولپنڈی، والد پر تشدد اور بدتمیزی کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار  
کیپشن: Rawalpindi, Arrested son who abused and tortured father

ایک نیوز :نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والد پر تشدد اور بدتمیزی کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

والد کے مطابق میرے بیٹے عمیر نے مجھے پر تشدد کیا اور بدتمیزی کی، جس پر نصیر آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت درج مقدمہ درج کرکے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔