فاسٹ بولر سہیل خان کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان   

فاسٹ بولر سہیل خان کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان   
کیپشن: Fast bowler Sohail Khan announced his retirement from international cricket

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سہیل خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 'اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے'۔  پی سی بی فیملی، کوچز مینٹورز ،ساتھیوں ،فینز اور وہ سب جنہوں نے سپورٹ کیا ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

 واضح رہے کہ فاسٹ بولر سہیل خان نے پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے۔