کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےقومی سکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟نام سامنےآگئے

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےقومی سکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟نام سامنےآگئے
کیپشن: When will the Pakistan tour of the world cup trophy? History came out

ایک نیوز :آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے لیے ابتدائی مشاورت کرلی گئی ہے۔نام سامنےآگئے۔

15  رکنی اسکواڈ کے اعلان کے لیے 5 ستمبر کی تاریخ طے ہے، 28 ستمبر تک ٹیمیں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈ میں ردو بدل کرسکتی ہیں، 28 ستمبر کے بعد ٹیموں میں ردو بدل آئی سی سی کی اجازت سے ہوگا۔ قومی اسکواڈ کا اعلان ایشیاکپ کے بعدکرنےکی تجویز دی گئی ہے، اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنےکی صورت میں پی سی بی 5 ستمبر تک ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ اسکواڈ کے لیے ابتدائی مشاورت کرلی ہے، ایشیاکپ اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف کے جگہ بنانےکا امکان نہیں۔

جن کھلاڑیوں کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے ان میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل، آغا سلمان، افتخار احمد، محمد نواز ، اسامہ میر، حارث رؤف، نسیم شاہ،  شاہین آفریدی، محمد حارث اور  وسیم جونئیر شامل ہیں۔