آئندہ 24 گھنٹے میں بارش ہوگی یا گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Sep 03, 2023 | 15:42 PM

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ اسلام آباد میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے، بلوچستان اورسندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم میں تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں