ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن موخر ہوئے تو احتجاج کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ بھی کھڑے ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ یقین ہے الیکشن آئندہ سال فروری تک ہو جائیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ اگر انتخابات مذکورہ مدت سے بھی آگے بڑھےتو ن لیگ کیا کرے گی؟
جس پر عطاتارڑنے کہا کہ انتخابات موخر ہوئے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ٹرک پر ہوں گی۔
عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کو ن لیگ میں شمولیت کی پیشکش کر دی۔
ممکنہ احتجاج میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شمولیت سےمتعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی ہمارے ساتھ ہو سکتے ہیں۔