ایک نیوز: بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی کھلے عام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ بی جے پی رہنما نے کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں اگر کوئی ہندوؤں کو للکارے گا اس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔
صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے میں بھارت میں نہ صرف مساجد بلکہ کئی گرجا گھروں کو بھی مسمار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلم نوجوان کو بیہمانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے انتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی کی جیت کے بعد سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق مودی کا پیغام واضح ہے۔ پہلے ہندو۔
آدتیہ ناتھ یوگی نے کہا تھا کہ مسلمان اور ہندو کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق متعدد ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ کس طرح آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہندو قوم پرست اقلیتوں کو دھمکا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کشیدگی کے بڑھتے واقعات آنے والے انتخابات میں مودی کی کامیابی کے لئے ہتھکنڈا ہے۔