یوم دفاع کے حوالے سے شہداء کے لواحقین کا اظہار خیال

یوم دفاع کے موقع پر شہداء کے لواحقین کا اظہار خیال
کیپشن: Expressions of the families of martyrs on the occasion of Defense Day

ایک نیوز: شہداء کے لواحقین نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دشمن کو شاید پتا نہیں تھا کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے"۔

سپاہی محرم شہید کے بھائی نے کہا کہ "اس غظیم ماں کے عظیم بیٹوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دشمن کو واپس جانے پر مجبور کردیا"۔

میجر عدیل شاہد شہید کے بھائی نے کہا کہ "آج کے دن جب پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے تو آج بھی 9 مئی کا دردناک واقعہ تکلیف کی صورت میں ہمارے دلوں میں قائم و دائم ہے"۔ "شہداء کی فیملیز منتظر ہیں کہ کوئی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے آئندہ کوئی بھی شہداء کی حرمت پامال کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے"۔

صوبیدار سکندر شہید کے بیٹے نے کہا کہ "یوم دفاع ہمارے لیے ایک عظیم دن ہے اور میں تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں"۔

میجر ایاز شہید کے والد نے کہا کہ "جن بیٹوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اس ملک کی حفاظت کی ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں"۔