سندھ کےسرکاری گوداموں سے 3لاکھ کےقریب گندم کی بوریاں غائب

Sep 03, 2023 | 12:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: محکمہ خوراک نے سندھ کے 12 اضلاع کے گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے، گزشتہ سال بھی صوبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپےکی گندم چوری ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے پہلی فزیکل ویری فکیشن رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اور رپورٹ میں سندھ کے 12 اضلاع کے گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ خوراک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گندم کی بمپر فصل ہونے کے باوجود محکمہ خریداری کا ہدف پورا نہ کر سکا، اور 14 لاکھ میٹرک ٹن میں سے صرف 7 لاکھ 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بینکوں سے قرض لے کر خریدی ہوئی 2 ارب 67 کروڑ روپے کی گندم گوداموں سے غائب ہوئی ہے۔ جس پر صوبائی حکومت نے گندم چوری ہونے کے اسباب جاننے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم چوری ہونا معمول بن گیا ہے، اور گزشتہ سال بھی 2 ارب 80 کروڑ روپےکی گندم چوری ہوئی تھی۔

مزیدخبریں