ایک نیوز: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کے ”لاڈلے“ کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے، عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب نیا راستہ دکھا رہے ہیں، جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے۔