ایک نیوز: بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق اوڈیشہ کے ریاستی ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں چار، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ3افراد خردہ میں آسمانی بجلی گرنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ اڈیشہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے اور ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔