بلوں میں اضافے کا معاملہ، سیاسی جماعت کا ہنگامی اجلاس طلب

Sep 03, 2023 | 11:11 AM

ایک نیوز: امیرجماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کےمعاملے پرہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس دن گیارہ بجےمنصورہ میں ہوگا۔ شٹرڈاون ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا جائے گا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی نےقیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لیے حکومت کو رات بارہ بجے کا وقت دیا تھا۔

بجلی کے بلوں اورمہنگائی کو کم کرانے کیلئےتحریک میں تیزی لائی جائے گی، قوم نےجماعت اسلامی پراعتماد کیا ہے جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔

قیصرشریف نے مزید کہا پرامن ہڑتال آغازہےمطالبات تسلیم ہونے تک تحریک جاری رہے گی ،سراج الحق آئندہ کےلائحہ عمل اورشیڈول کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں