لاہور میں موٹر سائیکل چور “سنجے دت” گرفتار

لاہور میں موٹر سائیکل چور “سنجے دت” گرفتار
کیپشن: لاہور میں موٹر سائیکل چور “سنجے دت” گرفتار

ایک نیوز: پنجاب پولیس نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے متاثر ہو کر لاہور میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے ملزم زوہیب عرف سنجے دت کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں کارروائی کرکے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزموں نے اپنے جرم اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے نشتر کالونی کے علاقے میں گندے نالے سے گرفتار کیا گیا،ملزمان اب تک شرطیں لگا کر 5 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ ملزم زوہیب خود کو علاقے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا تھا۔

پولیس نے ملزمان زوہیب عرف سنجے دت اور عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔