امریکا: ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے 385 افراد لاپتہ

Sep 03, 2023 | 11:07 AM

ایک نیوز: امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں لگی آگ کے باعث اب تک 385 افراد لاپتہ اور 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماؤ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بتایا کہ حکام نے 3 ہزار افراد کو ریسکو کیا ہے جبکہ ابھی بھی 385 افراد لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں 8 اگست کو آگ بھڑک اٹھی جس سے 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں