بہاولنگر: 150 کلو میٹر کےدریائی بیلٹ میں سیلاب نے تباہی مچادی

Sep 03, 2023 | 11:03 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بہاولنگر میں 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائداراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق سرکاری اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوکر نقل مکانی کرچکے ہیں، اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 157دیہات سیلابی پانی سےمتاثرہوئے، 17 ہزار 549 گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا، متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، جس کے باعث 100 سے زائد آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی علاقے میں قائم 43اسکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے، اور درجنوں آبادیاں تاحال پانی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزیدخبریں