بہاولپور: خاتون کے ہاں بیک وقت5 بچوں کی پیدائش

Sep 03, 2023 | 10:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بہاولپور میں گورنمنٹ نواب سر صادق اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون کا شوہر کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور 1 لڑکا شامل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمزور ہونے کے سبب بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں