راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر 25 سالہ نوجوان قتل

Sep 03, 2023 | 10:14 AM

ایک نیوز: راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کےمطابق مقتول مدثر کال سینٹر پر جاب کرتا تھا ، وہ پٹرول پمپ پر ٹائر پنکچر کی دکان پر کھڑا تھا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پراسے گولی مار دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق وہاں موجود جہانزیب نامی پولیس اہلکار نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر بھی فائر کھول دیا۔

جہانزیب نامی پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں