ایک نیوز: کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔