کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں پلاسٹک کی گودام میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں پلاسٹک کی گودام میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: Karachi: A fire broke out in a plastic warehouse in Korangi Zaman Town

ایک نیوز: کراچی کےعلاقے کورنگی زمان ٹاون میں پلاسٹک کےگودام میں لگی آگ بجھادی گئی۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پرقابوپالیا۔

ظفرخان فائرافسرکورنگی اسٹیشن کاکہنا ہےکہ کولنگ کاعمل مزید 2 گھنٹے جاری رہے گا،گودام میں کپڑااورپلاسٹک موجود ہے،آگ کے باعث گودام میں موجود سامان جل کرخاکسترہوگیا۔

فائرافسرظفرخان کا کہنا ہےکہ آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی۔ تاہم کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔