ایک نیوز :کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ طور پر ماں نے نومولود کو عمارت سے نیچے پھینک دیا۔
افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر پر پیش آیا، ماں نے پانچ گھنٹے کی بچی کو عمارت سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی والدہ نشے کی عادی ہے جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے بچی کو عمارت سے نیچے پھینکے جانے کا بیان دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ڈاکٹر سے معاوئنہ کروایا جائے گا۔جبکہ خاتون کو کچھ سال قبل طلاق ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چوتھی منزل سےکمسن بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ چھلانگ لگانے والی خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کی شناخت 35 سالہ مریم اور بچی کی شناخت 2 سالہ ایمان کے نام سے ہوئی تھی۔
خاتون نے عمارت کی گیلری سے پہلے بچی کو پھینکا جسے لوگوں نے پکڑ لیا اور بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، پھر خاتون نےخود بھی چھلانگ لگادی جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔