روس،ایران اور بیلاروس کو نوبل ایوارڈز کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

Sep 03, 2023 | 03:43 AM

    ایک نیوز :نوبل فاؤنڈیشن نے نوبل ایوارڈز کی تقریب میں روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاؤنڈیشن کے مطابق ایوارڈز تقریب میں روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔نوبل فاؤنڈیشن نے  تنقید کے بعد تینوں ممالک کے سفیروں کو نوبل انعام کی تقریب میں مدعو کرنے کے متنازع فیصلے پر یو ٹرن لیا ہے ۔نوبل فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز تینوں ملکوں کو مدعو کرنے کا اعلان کیا تھا۔تینوں ممالک کو مدعو کرنے کا فیصلہ سویڈن کے احتجاج پر تبدیل کیا گیا۔ 

گزشتہ برس بھی تقریب میں روس اور بیلاروس کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔نوبل ایوارڈز 2023 کی تقریب 10 دسمبر کو ہوگی، مختلف شعبوں میں نوبل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں