الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت

 الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت
کیپشن: الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کو فوراً وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسروں کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی۔الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن میں انتخابی شیڈول اور نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں حلقہ بندیوں کا وقت کم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے وقت سے 14 روز کم کر لیے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل حلقہ بندیوں کا حتمی وقت 14 دسمبر دیا تھا۔ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے وقت میں تبدیلی کی۔