ایک نیوز :پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں جائیداد کے تنازع پرفائرنگ سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مردان کے علاقے پارہوتی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔