بھارت نے ہاکی فائیو سائیڈ ایشیاکپ کا ٹائٹل جیت لیا

Sep 03, 2023 | 00:32 AM

 ایک نیوز :بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ہاکی فائیو سائیڈ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جو دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔ پاکستان فائنل کے اختتام سے تین منٹ قبل تک ایک گول سے جیت رہا تھا لیکن بھارت نے آخری لمحات میں گول کرکے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔

  پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، ارشد لیاقت، ذکریا حیات اور عبدالرحمان نے مقررہ وقت میں گول اسکور کیے۔فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے، پہلے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ارشد لیاقت مخالف گول کیپر کے فاؤل پر پنالٹی اسٹروک حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن پاکستان کے مرتضیٰ یعقوب نے گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

دوسرا اور آخری پنالٹی شوٹ آؤٹ پاکستان کی جانب سے مرتضیٰ یعقوب نے لگایا جوکہ مخالف گول کیپر کو شیلڈنگ کرنے کی بدولت فاؤل قرار دے دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے  پنالٹی شوٹ آؤٹس مرحلے میں گرجوت سنگھ اور منندر سنگھ نے گول اسکور کیے۔

پاکستان ہاکی ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔

پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 27 گول اسکور کر کے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جبکہ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزیدخبریں