مہنگائی کی کڑواہٹ، چینی کی قیمت ڈبل سنچری کرگئی

مہنگائی کی کڑواہٹ، چینی کی قیمت ڈبل سنچری کرگئی
کیپشن: The bitterness of inflation, the price of sugar has doubled

ایک نیوز :مہنگائی کی کڑواہٹ،پنجاب میں  چینی کی قیمت ڈبل سنچری کرگئی۔
 ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چینی کے ریٹس کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا بلکہ ڈبل سینچری مکمل کروا دی۔مہنگائی نے چینی میں بھی کڑواہٹ گھول دی ہے۔ بعض شہروں میں چینی کی قیمت ڈبل سنچری کرگئی۔

سب سے زیادہ مہنگی چینی نوشکی میں دو سو بیس روپے کلو میں بیچی جارہی ہے۔ کوئٹہ ۔ کوہلو ۔ دکی ۔ واشک اور پشاور میں بھی چینی کے دام دو سو روپے کلو پہنچ گئےہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک سو نوے روپے جبکہ کراچی لاہور اور ملتان سمیت بعض جگہوں پر چینی ایک سو اسی روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔