سیلاب متاثرہ ننھی کلی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ریسکیو آپریشن سے جان بچا لی

Sep 03, 2022 | 23:46 PM

ایک نیوز نیوز: سندھ کے علاقے دادو میں سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس حالت میں ان کی مشکل میں مزید اضافہ تب ہوا جب ایک چھوٹی بچی کو سانپ نے ڈس لیا۔ پاک فوج کے ریسکیو یونٹ کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع ملی، جس پر پاک فوج نے ہیلی کاپٹر متعلقہ علاقے کی جانب روانہ کیا۔ 

پاک آرمی کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ضروری طبی امداد دی۔ پاک آرمی کیجانب سے بروقت کی گئی کوشش نے ننھی کلی کی جان بچا لی۔ 

بتایا گیا ہے کہ سانپ کے کاٹنے سے متاثر ہونے والی بچی کو مزید علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 

مزیدخبریں