ن لیگ کے اہم رہنما کا بیٹا پی ٹی آئی میں شامل

Sep 03, 2022 | 22:03 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد احمد خان کے بیٹے رانا ابراہیم شمشاد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر کے بھتیجے رانا علی وکیل خان بھی پاکستان تحریک استعمال میں شامل ہوگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں کرپارہی ہے۔ عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے شہباز شریف کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں