شہباز شریف نے پی ایم ریلیف فنڈ کے آڈٹ کا اعلان کردیا

Sep 03, 2022 | 21:51 PM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق شفافیت یقینی بنانے کے لیے حکومت نے پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ اے جی پی آر اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کرے گی۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ کمپنیاں ریلیف فنڈ کی رقم کے خرچ سمیت فنڈ کی آڈٹنگ کریں گی اور آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

مزیدخبریں