ایشیاء کپ: پاکستان سے میچ سے قبل بھارتی فاسٹ باؤلر بیمار ہوگیا

Sep 03, 2022 | 21:05 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فائنل فور ٹیموں کے مابین مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستان کل بھارت کے خلاف اہم میچ میں مدمقابل ہوگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل بری خبر مل گئی ہے۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ بھارت کہ اہم فاسٹ باؤلر اویش خان بیمار ہوگئے ہیں اور ان کی کل کے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اویش خان فلو کی وجہ سے گزشتہ دو روز سے ہوٹل کے کمرے سے بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔ بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم بھارتی کھلاڑی کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اویش خان کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں