ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج سپر فور مرحلے کا پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد افغانستان کی ٹیم نےسری لنکا کو جیت کیلئے176 رنز کا ہدف دیا ۔افغان بلے باز رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو کہ ٹیم کے کام نہ آسکی۔
سری لنکن باؤلر دلشان مدوشاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکن ٹیم نے 176 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کوشل مینڈس 36، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکاگناتھیلا کا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راجا پاکسا نے 14 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ سے قبل سری لنکن کپتان ڈاسون شناکا کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلےمیچ میں بڑا ہدف حاصل کیا، سلسلہ جاری رکھنےکی کوشش کریں گے، اس میچ میں ہمارا ٹارگٹ پارٹنرشپ لگاناہے۔
افغان کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم اس پچ پر بولنگ کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے اسکور بورڈ پر اچھے رنزلگائیں، ہمارے بولرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں، امید ہے آج بھی اچھی پرفارمنس دیں گے۔