سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل،چودھری پرویزالہیٰ کا ویڈیو پیغام

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چودھری پرویزالہیٰ کا ویڈیو پیغام
کیپشن: Chaudhary Parveezalhi's video message to help the flood victims(file photo)

ایک نیوز نیوز: سیلاب زدگان سے امداد کی اپیل کیلئے پرویز الہیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ بینک آف پنجاب میں وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے کھولے گئے اکاؤنٹ میں دل کھول کر عطیات دیں۔ حالیہ سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی، میں نے راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ 

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں خود سیلاب متاثرین کے پاس پہنچا، میرے سمیت چیف سیکرٹری سے لیکر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم متاثرہ علاقوں میں موجودتھی۔ متاثرہ علاقوں میں تسلسل کیساتھ امدادی سرگرمیاں چل رہی ہیں، ریسکیو 1122 نے متاثرہ علاقوں میں بے پناہ کام کیا، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-03/news-1662214808-2087.mp4

انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونیوالی رقم شفاف طریقے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی پر خرچ ہوگی۔