زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی 

zulfi bukhari
کیپشن: zulfi bukhari
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر برائے وزیراعظم سید ذوالفقار عباس  زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی۔

 رپورٹ کے مطابق اس وقت جب پاکستان تحریک انصاف وفاق میں مشکلات کا شکار اور کیسوں کا سامنا کررہی ہے عمران خان کے دیرینہ ساتھی زلفی بخاری نے مشکل اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  اپنی برطانوی شہریت ترک کردی ہے اور پاکستانی شہریت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زلفی بخاری پر الزامات تھے کہ وہ عمران خان کو چھوڑ کر بیرون ملک  چلے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ صرف اول و آخر پاکستانی ہیں۔  اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو برطانوی شہریت ترک کرنے کی دستاویزات بھی دکھائیں۔