ایشیاء کپ: پاکستان کی مشکلات میں اضافہ،شاہنواز دھانی بھی انجرڈ

ایشیاء کپ: پاکستان کی مشکلات میں اضافہ،شاہنواز دھانی بھی انجرڈ
کیپشن: Asia Cup: Pakistan's problems increase, Shahnawaz Dhani is also injured(file photo)

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ کے اہم ترین میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور بری خبر مل گئی ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان کرکٹ ٹیم کے مطابق شاہنواز دھانی بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ سٹرین ہے۔ میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کی انجری کا جائزہ لے گی۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ وہ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چونکہ یہ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے، لہٰذا میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔