ایک نیوز نیوز: مقدس سرزمین پر پاکستانیوں کی شرمناک حرکت نے ساری قوم کو شرمندہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ میں جیب کاٹنے اور خواتین کے پرس چھیننے کے متعدد واقعات میں ملوث 4 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گروہ کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ریکارڈ وقت میں ان کے خلاف کارروائی کی۔
سعودی میڈیا رپورٹ کےمطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انھیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سعودی سیکورٹی حکام نے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل) گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔