ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو اور فلم سازکرن جوہر کو عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کو فلم پروموشن کا حصہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ ان کی شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ فلم ‘براہمسترا’ بھی ریلیز ہونے والی ہے اور اداکارہ حمل کے دوران بھی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
عالیہ بھت کی رنبیر کپور اور کرن جوہر کے ساتھ ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد دکن میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئی تھی۔ جہاں انہیں بچے کی متوقع پیدائش کو بھی تشہیر کا حصہ بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تقریب کے دوران کرن جوہر نے عالیہ بھٹ کو شائقین کو اپنی کمر دکھانے کا کہا جس پر اداکارہ کے شرارے کے پیچھے بچے کی جلد پیدائش کا جملہ لکھا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تقریب کے دوران گلابی رنگ کا غرارا پہن رکھا تھا جس کے پیچھے کمر پر انگریزی میں بچے کی پیدائش کا جملہ لکھا ہوا نظر آ رہا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے فلم پروموشن کے دوران لباس پر بچے کی جلد پیدائش کا جملہ لکھوانے اور اسے لوگوں کو دکھانے پر کئی شائقین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوگوں نے فلم ساز سمیت اداکارہ پر سخت تنقید کی اور انہیں اخلاقیات سیکھنے کا مشورہ دیا۔